اسپیکر قومی اسمبلی سے پاکستان میں تیونس کے سفیر کی ملاقات ، دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر گفتگو

پاکستان تیونس کے ساتھ اپنے تعلقات کو اقتصادی تعاون اور عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دینے کا خواہشمند ہے، اسد قیصر کی گفتگو تیونس شمالی افریقہ کا گیٹ وے ہے، پاکستان تیونس کے ذریعے افریقی منڈیوں تک رسائی حاصل کر سکتا ہے، سفیر کی ملاقات میں بات چیت

جمعہ 19 اپریل 2019 17:42

اسپیکر قومی اسمبلی سے پاکستان میں تیونس کے سفیر کی ملاقات ، دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پاکستان میں تیونس کے سفیر نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اسد قیصر نے کہاکہ پاکستان اور تیونس کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان تیونس کے ساتھ دوستانہ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان تیونس کے ساتھ مذہب، تاریخ اور ثقافت کے اٹوٹ رشتوں میں بندھا ہوا ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان تیونس کے ساتھ اپنے تعلقات کو اقتصادی تعاون اور عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دینے کا خواہشمند ہے۔انہوںنے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت ، سیاحت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے وافر مواقع موجود ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ حکومت ملک میں سر مایہ کار دوست پالیسیاں متعارف کروا رہی ہے۔

انہوںنے کہاکہ تیونس کے سرمایہ کار پاکستانی حکومت کی پالیسی سے مستفید ہو سکتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پارلیمانی سفارتکاری دونوں برادر سلامی ممالک کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔انہوںنے کہاکہ دونوں ممالک کے اراکینِ پارلیمنٹ کو ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہونا چاہئے۔تیونس سفیر نے کہاکہ پاکستان خطے کا اہم ملک ہے، اور تیونس پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ تیونس شمالی افریقہ کا گیٹ وے ہے، پاکستان تیونس کے ذریعے افریقی منڈیوں تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ تیونس کی حکومت پاکستان کے ساتھ سماجی واقتصادی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا خواہشمند ہے۔انہوںنے کہاکہ تیونس پاکستان کے عالمی اور خطے کے امن کے لیے کیے گئے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں