وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کے بعد کابینہ ڈویژن نے 47 ورزراء پر مشتمل وفاقی کابینہ کی نئی فہرست جاری کردی

جمعہ 19 اپریل 2019 17:22

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کے بعد کابینہ ڈویژن نے 47 ورزراء پر مشتمل وفاقی کابینہ کی نئی فہرست جاری کردی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کے بعد کابینہ ڈویژن نے 47 ورزراء پر مشتمل وفاقی کابینہ کی نئی فہرست جاری کر دی ہے ۔جمعہ کو کابینہ ڈویژن سے جاری کردہ تازہ ترین فہرست کے مطابق 25 وفاقی وزراء ،5 وزراء مملکت ،4وزیراعظم کے مشیر جبکہ 13معاونین خصوصی وفاقی کابینہ کا حصہ ہیں ۔

(جاری ہے)

وفاقی کا بینہ میں نئے شامل ہونے والے کابینہ اراکین میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ، معاون خصوصی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز،ریگولیشنز اینڈ کوآرڈنیشن ڈاکٹر ظفراللہ مرزا،معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ڈویژن ندیم بابر شامل ہیں جبکہ قلمدان تبدیل ہونے والے وزراء میں چوہدری فواد حسین ،غلام سرورخان اورشہریار آفریدی شامل ہیں جبکہ وزیر خزانہ اسد عمر خود گذشتہ روز وفاقی کابینہ سے الگ ہوگئے تھے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں