اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمشنر برائے ایشیاء کی نمائندہ کرسٹائن چنگ کی پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات

جمعہ 19 اپریل 2019 17:45

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمشنر برائے ایشیاء کی نمائندہ کرسٹائن چنگ کی پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمشنر برائے ایشیاء کی نمائندہ کرسٹائن چنگ نے زرداری ہائوس اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات کرکے انہیں قومی اسمبلی کی انسانی حقوق کمیٹی کا چیئرمین منتخب ہونے پر پر مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سینیٹر فرحت اللہ بابر، سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر اور ملائکہ رضا بھی موجود تھیں۔ ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ انسانی حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی بنیادی ترجیح ہے کہ وہ انسانی حقوق کیلئے ہمیشہ آواز بلند کرتی رہی ہے اور کرتی رہے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں