سابق وفاقی وزیر بابر اعوان نے دوبارہ بریت کی درخواست احتساب عدالت میں جمع کرا دی

جمعہ 19 اپریل 2019 20:35

سابق وفاقی وزیر بابر اعوان نے  دوبارہ بریت کی درخواست احتساب عدالت میں جمع کرا دی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) سابق وفاقی وزیر بابر اعوان نے نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیر سے قومی خزانے کو اربوں روپے نقصان پہنچانے کے نیب ریفرنس میں دوبارہ بریت کی درخواست احتساب عدالت میں جمع کرا دی ۔ استغاثہ کے تیسرے گواہ کا بیان قلمبند ، مزید گواہ 23 اپریل کو طلب کر لیا تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے نندی پور ریفرنس کی سماعت کی۔

استغاثہ کے گواہ وزارت قانون کے سیکشن افسر،تنویر سعید برلاس نے اپنا بیان قلمبند کرایا اور ریکارڈ پیش کیا ۔

(جاری ہے)

ملزمان کے وکلا نے گواہ کی پیش کردہ دستاویزات پر اعتراض کیا کہ یہ دستاویزات گواہ نے تیار کیں اورنہ ان کی موجودگی میں تیار ہوئیں۔ بابر اعوان نے دوبارہ بریت کی درخواست جمع کروائی ۔ اس سے قبل بابر اعوان نے بریت کی درخواست واپس لیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ والدہ کے حکم پر ٹرائل کا سامنا 5کریں گے۔ بابر اعوان پر فرد جرم عائد ہونیکے بعد گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ ابھی تک تین گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جا چکے ہیں جبکہ سابق وفاقی وزرا سید نوید قمر اور خواجہ آصف سمیت 35 گواہوں نے بیان ریکارڈ کرانا ہے۔ کیس کی مزید سماعت 23 اپریل کو ہو گی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں