پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک بارپھر وزیراعظم عمران خان سے استعفیٰ کا مطالبہ

کرکٹ میں بال ٹمپرنگ کرنا اور سیاست کرنا الگ چیز ہے ، اعجاز شاہ کے کالعدم تنظیموں کے ساتھ تعلقات ہیں فواد چوہدری وزارت اطلاعات کے لئے نااہل ہیں تو سائنس اینڈ ٹیکنالاجی کابیڑا کیوں غرق کر نے دیا جارہا ہے ،مولانا صاحب ساتھ ہیں جلد نواز شریف بھی ساتھ ہوں گے، پلوشہ خان کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 19 اپریل 2019 21:59

پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک بارپھر وزیراعظم عمران خان سے استعفیٰ کا مطالبہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے ایک بارپھر وزیراعظم عمران خان سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ کرکٹ میں بال ٹمپرنگ کرنا اور سیاست کرنا الگ چیز ہے ، اعجاز شاہ کے کالعدم تنظیموں کے ساتھ تعلقات ہیں فواد چوہدری وزارت اطلاعات کے لئے نااہل ہیں تو سائنس اینڈ ٹیکنالاجی کابیڑا کیوں غرق کر نے دیا جارہا ہے ،مولانا صاحب ساتھ ہیں جلد نواز شریف بھی ساتھ ہوں گے۔

جمعہ کو یہاں پیپلز پارٹی کی رہنماء پلوشہ خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملکی معاملات انتہائی گھمبیر ہو چکے ہیں، انہوںنے کہاکہ ایک روز قبل تھیٹر چلا اور دوسرے روز نوٹیفکیشن میں اسد عمر اپنی جگہ پر موجود ہیں۔ انہوںن کہاکہ آصف زرداری نے کہا تھا اس حکومت کو ہم نہیں گرائیں گے بلکہ خود گریگی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ایسی کون سی شرائط ہیں جو آئی ایم ایف سے پہلے کبھی نہیں کی گئیں۔

انہوںنے کہاکہ اسد عمر نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط انتہائی سخت ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کو ملک کو ساتھ لیکر ڈوبنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ ٹائی ٹینک ڈوب رہا ہے تو کپتان کو اس کے ساتھ ڈوبنا چا ہیے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کو بھی استعفیٰ دے دینا چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم جلسہ تو کر سکتے ہیں مگر بلوچستان نہیں جا سکتے۔

انہوںنے کہاکہ کرکٹ میں بال ٹمپرنگ کرنا اور سیاست کرنا الگ چیز ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اس وقت ملک آٹو پائلٹ پر ہے۔ انہوںنے کہاکہ اعجاز شاہ پر قتل سمیت کئے الزامات ہیںاعجاز شاہ کے کالعدم تنظیموں کے ساتھ تعلقات ہیں۔ انہوںنے کہاکہ فواد چوہدری وزارت اطلاعات کے لئے نااہل ہیں تو سائنس اینڈ ٹیکنالاجی کا کیا قصور ہے کہ اس کا بیڑا غرق کریں، ان وزراء کو نیب کو چھوڑیں ،ایک ایس ایچ او کے حوالے کریں تو یہ سب بتا دیں گے۔انہوںنے کہاکہ حکومت اقتدار میں رہنے کا جواز کھو چکی ہے۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ مولانا صاحب ساتھ ہیں جلد نواز شریف بھی ساتھ ہوں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں