وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا

موجودہ تعلیمی نظام میں تبدیلی پر بریفنگ ،اقتصادی صورتحال کے جائزے سمیت اہم امور پر غور کیا جائیگا

جمعہ 19 اپریل 2019 23:36

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا ہے،کابینہ میں ردوبدل کے بعد یہ پہلا اجلاس ہوگا۔اجلاس میں ملک کے موجودہ تعلیمی نظام میں تبدیلی پر بریفنگ دی جائیگی اور اقتصادی صورتحال کے جائزے سمیت اہم امور پر غور کیا جائیگا۔

اجلاس میں این ایچ اے میں ڈیپوٹیشن پر ممبر فنانس کی تعیناتی ،رحم کی اپیلوں میں تاخیر اور کمزوریوں کو دور کرنے ،نیشنل انڈوومنٹ اسکالرشپ وزارت منصوبہ بندی کے حوالے کرنے اور چیف شماریات کا اضافی چارج دینے کی منظوری دی جائے گی۔اجلاس میں ڈراوٹ ریسپانس پلان 2019منظوری کیلئے پیش کیا جائیگا،قیمتوں میں اضافے پر وزیر دفاع کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی سفارشات بھی کابینہ میں پیش کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سعودی فنڈ برائے ترقی کے منصوبوں کیلئے ٹیکس چھوٹ پر غور ،او پی ایف کے بورڈ آف گورنرز کے سابق ممبران کے کیسز ،ریلوے کی مال بردار گاڑیوں کی حکومتی اداروں کے استعمال سے متعلق عملدرآمد کا جائزہ لیا جائیگا۔اجلاس میں بینکنگ کورٹ ون پشاور کے جج کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا جائیگا۔کابینہ اجلاس میں اپیلیٹ ٹریبونل ان لینڈ ریونیو کیلئے جوڈیشل ممبر کی تعیناتی بھی کی جائیگی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں