اسد عمر کے جانے پر عمران خان اداس

وزیراعظم عمران خان اسد عمر کو کابینہ میں ضررو واپس لائیں گے اور وزارت توانائی کا شعبہ دیں گے۔ معروف صحافی کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 20 اپریل 2019 10:46

اسد عمر کے جانے پر عمران خان اداس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 اپریل 2019ء) : معروف صحافی محمد مالک کا اسد عمر کے استعفے کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے پہلی بار عمران خان کو اتنا پریشان دیکھا۔وہ بہت زیادہ پریشان اور اداس تھے۔محمد مالک کا کہنا تھا کہ مجھے وزیراعظم عمران خان کی باتوں سے ایسا لگا کہ وہ اسد عمر کو کابینہ میں ضرور واپس لائیں گے۔

اور عمران خان انہیں انرجی میں واپس لانا چاہتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ میرے دو کی ڈپارٹمینٹس جن میں ایک وزارت خزانہ اور دوسرا وزارت توانائی ہے۔اور وزارت توانائی کے لیے اسد عمر سے بہتر اور کوئی نہیں ہے۔عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ اسد عمر کو ضرور واپس کابینہ میں ملیں گے۔گذشتہ روز بھی بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور اسد عمر کے درمیان واٹس ایپ پر رابطہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر اسد عمر کو اپنی مرضی کی دوسری وزارت لینے کی پیشکش کی۔سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے جواب دیا کہ میں کچھ عرصہ تک کوئی وزارت نہیں لینا چاہتا۔زرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان ابھی اسد عمر کو اپنی ٹیم کا حصہ رکھنا چاہتے ہیں۔ یاد رہے کہ دو روز قبل اسد عمر نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزارت خزانہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ان کے اچانک اعلان سے سیاسی حلقوں میں چہ مگوئیاں ہونے لگیں۔

اسد عمر نے وزیراعظم عمران خان کو اپنا استعفیٰ بھجوایا جس کی گذشتہ روز صدر مملکت نے بھی منظوری دے دی ۔ اسد عمر کے وزارت چھوڑنے کے بعد یہ چہ مگوئیاں ہو رہی تھیں کہ عین ممکن ہے کہ اب اسد عمر پاکستان تحریک انصاف سے بھی علیحدگی اختیار کر لیں گے لیکن گذشتہ روز اپنے ایک بیان میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ میں پاکستان تحریک انصاف کا حصہ ہوں اور رہوں گا۔ کچھ اطلاعات یہ بھی ہیں کہ اسد عمر پارٹی کی اندرونی سیاست سے دلبرداشتہ ہیں۔سابق وزیرخزانہ اسد عمر نے قریبی دوستوں کو کہا کہ میں چاہتا ہوں اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دوں، میری فیملی بھی سیاست سے نالاں ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں