پیپلز پارٹی کے سابق رہنماوں کو اہم عہدے دینے کی وجوہات سامنے آگئیں

فردوس عاشق اعوان،صمصام بخاری اور ندیم افضل چن نے آصف علی زرداری کی کرپشن سے متعلق نہ بتایا تو انہیں بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ وفاقی وزیر علی زیدی کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 20 اپریل 2019 12:34

پیپلز پارٹی کے سابق رہنماوں کو اہم عہدے دینے کی وجوہات سامنے آگئیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین -20 اپریل2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رہنماوں کو اہم عہدے دینے کی وجوہات سامنے آگئیں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والے پیپلز پارٹی کے سابق رہنما ؤں سے امیدیں لگا لیں۔ان کا کہنا ہے کہ زرداری کی کرپشن ندیم افضل چن، فردوس عاشق اور صمصام بخاری بتائیں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیڈر ویژن دیتا ہے، حفیظ شیخ جس زمانے میں وزیر خزانہ بنے تو وہ زمانہ زرداری کا تھا اب وزیراعظم عمران خان ہیں۔اسد عمر کو شاید صلاحیت نہ ہونے پر ہٹایا ہو۔علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ اگر فردوس عاشق اعوان،صمصام بخاری اور ندیم افضل چن نے آصف علی زرداری کی کرپشن سے متعلق نہ بتایا تو انہیں بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے ندیم افضل چن ،فردوس عاشق اعوان اور صمصام بخاری پیپلز پارٹی کے سابق رہنما ہیں۔تینوں رہنما تحریک انصاف کی حکومت میں اہم عہدوں پر فائز ہیں۔ندیم افضل چن وزیراعظم عمران خان کے ترجمان ہیں۔صمصام بخاری پنجاب کے وزیر اطلاعات ہیں جبکہ فردوس عاشق اعوان کو بھی اب مشیر اطلاعات کی ذمہ داری دے دی گئی ہے۔اسی حوالے سے علی زیدی کا کہنا ہے کہ یہ تینوں رہنما آصف علی زرداری کی کرپشن سے متعلق جانتے تھے کیونکہ یہ جانتے تھے کہ پارٹی کے اندر کیا ہو رہا ہے اور اب یہی تینوں افراد ٹی وی پر بیٹھ کر ان کی کرپشن کو بے نقاب کریں گے بصورت دیگر انہیں تبدیل کر دیا جائے گا۔

جب کہ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے وزرا اور رہنما ئوں نے مستعفی وزیر اسد عمر کو واپس وفاقی کابینہ میں دیکھنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اسد عمر اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں اور جتنا جلدی ہوسکے کسی نہ کسی وزارت کے ساتھ کابینہ کا حصہ بن جائیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ اسد عمر قابل ترین شخصیات میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہمارے کے بہت ضروری ہے کہ اسد عمر اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں اور جتنا جلدی ہوسکے کسی نہ کسی وزارت کے ساتھ کابینہ کا حصہ بن جائیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں