ایرانی وزیر خارجہ کی بلوچستان کے علاقے ارماڑہ میں دہشتگرد حملے کی مذمت

دہشتگرد ، شدت پسند اور ان کے سپانسرز دونوں مسلم ممالک کے درمیان قریبی تعلقات سے خوفزدہ ہیں ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کا ٹویٹ

ہفتہ 20 اپریل 2019 16:25

ایرانی وزیر خارجہ کی بلوچستان کے علاقے ارماڑہ میں دہشتگرد حملے کی مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے بلوچستان کے علاقے ارماڑہ میں دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد ، شدت پسند اور ان کے سپانسرز دونوں مسلم ممالک کے درمیان قریبی تعلقات سے خوفزدہ ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتے کو اپنے ایک ٹویٹ میں ایرانی وزیر خارجہ نے ارماڑہ میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جب پاکستان کے وزیر اعظم ایران کے دورے پر آرہے ہیں۔جواد ظریف نے کہا کہ دہشت گرد ، شدت پسند اور ان کے سپانسرز دونوں مسلم ممالک کے درمیان قریبی تعلقات سے خوفزدہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں