r اسد عمر کا عوام کی جانب سے بھرپور حمایت پر اظہار تشکر

ق*یہی لاکھوں نظریاتی پرجوش سپورٹرز جو پارٹی نظریات کے محافظ ہیں ، ٹویٹ

ہفتہ 20 اپریل 2019 19:45

ٴ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2019ء) سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے عوام کی جانب سے حمایت کرنے پر شکریہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہی وہ لاکھوں نظریاتی ، پرجوش پی ٹی آئی کے سپورٹرز ہیں جو پارٹی نظریات کے محافظ ہیں ، عوام کا یہ جذبہ عمران خان اور ان کی ٹیم کو انرجی دیتا ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ دو روز سے عوام کی جانب سے حمایت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں یہی وہ تحریک انصاف کے لاکھوں نظریاتی پرجوش سپورٹرز ہیں جو پارٹی کے نظریات کے محافظ ہیں عوام کا یہ جذبہ عمران خان اور ان کی ٹیم کو انرجی فراہم کرتا ہے اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں