/ کابینہ میں غیر منتخب لوگوں بٹھاناعوام اور انکے منتخب نمائندوں کے منہ پر طمانچہ مارنے کے مترادف ہے ،خورشید شاہ

Mاس اقدام سے ایوان میں منتخب نمائندوں کو تکلیف پہنچائی گئی ، عمران خان نے حفیظ شیخ کو مشیر خزانہ کا عہدہ دیکر پیپلز پارٹی کی پالیسی کو تسلیم کرلیا،پتہ نہیں حفیظ شیخ نے چیلنج کیسے تسلیم کیا ڈلیور کرنا مشکل لگتا ہے ،چوہدری نثار اور غلام سرور ایک پارٹی میں نہیں چل سکتے ، پی پی رہنما

ہفتہ 20 اپریل 2019 19:45

ً اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2019ء) پیپلز پارٹی کے رہنما و رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کابینہ میں غیر منتخب لوگوں کو بٹھا کر عوام اور ان کے منتخب نمائندوں کے منہ پر طمانچہ مارنے کے مترادف ہے ،وزیر اعظم عمران خان نے حفیظ شیخ کو مشیر خزانہ کا عہدہ دیکر تسلیم کرلیا ہے کہ پیپلز پارٹی کی پالیسیاں درست تھیں ،حیران ہوں حفیظ شیخ نے بڑا چیلنج کیسے قبول کرلیا ہے،ڈلیور کرنا مشکل لگتا ہے ،چوہدری نثار اور غلام سرور ایک پارٹی میں نہیں چل سکتے ۔

ان خیالات کا اظہار خورشید شاہ نے کابینہ میں تبدیلی کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت عمران خان ایک خطرناک گلی میں گھس رہے ہیں جس میں ان کو سخت ترین صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ اسد عمر کو ہٹانا اپوزیشن کا موقف درست ہونے کا ثبوت ہے اور عمران خان نے آج تک پارلیمنٹ کو تسلیم ہی نہیں کیا اور پارلیمنٹ کے نام پر عوام سے ووٹ لے کر انہیں دھوکہ دیا حفیظ شیخ ڈلیور کرنے کے سوال کے جواب میں خورشید شاہ نے کہا کہ مجھے پتہ نہیں موجودہ حالات کا چیلنج حفیظ شیخ نے کیسے تسلیم کیا شاید حفیظ شیخ ڈلیور کرنے کی پوزیشن میں ہوں لیکن مشکل لگتا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے حفیظ شیخ کو لا کر اعتراف کرلیا ہے کہ پیپلز پارٹی کی پالیسیاں د رست تھیں۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اس وقت کابینہ میں غیر منتخب لوگوں کو بٹھا دیا گیا ہے ،عوام اور ان کے منتخب نمائندوں کے منہ پر طمانچہ مارنے کے مترادف ہے ،پارلیمنٹ میں بیٹھے تمام ارکان کو تکلیف پہنچا ئی گئی ہے ، خورشید شاہ نے کہا کہ چوہدری نثار اور غلام سرور ایک پارٹی میں نہیں چل سکتے چوہدری نثار (ن) لیگ میں رہ کر پی ٹی آئی کا حصہ بننے جیسی حرکت نہیں کرسکتے ہیں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں