وزیراعظم کی معاونِ خصوصی برائے صحت ظفر اللہ سے ملاقات

وزیراعظم کی ادویات کی قیمتیں واپس لانے کی ہدایت، تمام محکمانہ اختیار دے دیے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 20 اپریل 2019 19:59

وزیراعظم کی معاونِ خصوصی برائے صحت ظفر اللہ سے ملاقات
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل2019ء) وزیراعظم عمران خان نے بنی گالہ میں معاونِ خصوصی برائے صحت ظفر اللہ سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں وزیراعظم نے معاونِ خصوصی برائے صحت کو صحت کے شعبے میں اصلاحات لانے کے عمل کو اولین ترجیح بنانے کی ہدایت کی ہے۔ عمران خان نے ظفراللہ کو ہدایت کی ہے کہ ادویات کی قیمتیں واپس لائی جائیں، انہوں نے ادویات کی قیمتیں جو 300فیصد تک بڑھ چکی ہیں کو پرانی قیمتوں پر لانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم نے معاونِ خصوصی برائے صحت کو صحت کے محکمے میں تمام اختیارات دے دیے ہیں۔ معاونِ خصوصی برائے صحت ظفر اللہ کو نئی میڈیکل ٹیم بنانے، اصلاحات کرنے اور تمام طرح کے تقرر و تبادلے کرنے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔ معاونِ خصوصی برائے صحت اب صحت کے محکمے میں مکمل طور پہ بااختیار ہوں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے انہیں ہنگامی طور پہ محکمے میں اصلاحات کرنے اور ادویات کی قیمتیں فوراََ واپس لانے کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے کہ جمعرات کے روز عامر کیانی کو وزیر صحت کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا اور ہفتے کو وفاقی کابینہ اجلاس میں عمران خان نے بتایا تھا کہ عامر کیانی کو ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہٹایا گیا ہے۔ اب نئے معاونِ خصوصی برائے صحت ظفر اللہ کو وزیراعظم نے سب سے پہلے محکمے میں اصلاحات کر کے ادویات کی قیمتوں کو پرانی جگہ پر لانے کا ٹاسک دیا ہے۔ عمران خان نے یہ تمام ہدایات بنی گالہ میں معاونِ خصوصی برائے صحت ظفر اللہ سے ملاقات کے دوران دیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں