وزیراعظم کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات

ملاقات میں پنجاب کی صورتحال پر بات چیت، عوام کو رلیف فراہم کرنے کی ہدایت

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 20 اپریل 2019 20:54

وزیراعظم کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل2019ء) وزیراعظم عمران خان نے ہفتے کی شام بنی گالہ میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ماقات کی ہے۔ اس ملاقات میں پنجاب کی صورتحال پر بات چیت کی گئی ۔ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو صوبائی وزراء کی مانیٹرنگ سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم نے عثمان بزدار سے پنجاب کی عوام کو رلیف فراہم کرنے کے حوالے سے بات چیت کی، عمران خان نے عوام کو رلیف فراہم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے خود عثمان بزدار کو اس ملاقات کے لیے بنی گالہ طلب کیا تھا ، عمران خان نے ملاقات میں عثمان بزدار کو ہدایت دی ہے کہ صوبائی وزراء کی مانیٹرنگ سخت کی جائے تا کہ وہ بہتر اندا میں کام کر سکیں۔ اس کے علاوہ عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو پنجاب کی عوام کو رلیف فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے کابینہ اجلاس میں عمران خان نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا تھا، وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے عثمان بزدار کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا تھا جس پر وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب پر اعتماد ظاہر کیا، اس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو عہدے سے ہٹایا نہیں جارہا اور اب وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان سے ملاقات کی ہے جبکہ اسی وقت پنجاب میں سٹزن پورٹل پر آنے والی شکایات کا ازالہ نہ کرنے والے اسسٹنٹ کمشنرز کی سرزنش بھی کی گئی ہے اور کچھ اسسٹنٹ کمشنرز کو غفلت برتنے پر معطل بھی کیا گیا ہے جبکہ کچھ کو شوکاز نوٹس اور وارننگ نوٹسز بھی جاری کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں