ْ وزیر اعظم سے وزیرا علیٰ عثمان بزدار کی ملاقات ،عمران خان نے صوبے سے متعلق روڈ میپ دیدیا

وزراء کی کارکردگی جانچنے کی ہدایت ،جو وزراء کارکردگی نہیں دکھا رہے ان کو گھر بھجوانے کی تیاری کریں ‘ عمران خان پنجاب اہم صوبہ ہے ،حکومت کی کارکردگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا، عوام ک اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچنے دیں گے‘ وزیر اعظم کی گفتگو

ہفتہ 20 اپریل 2019 22:30

ْ وزیر اعظم سے وزیرا علیٰ عثمان بزدار کی ملاقات ،عمران خان نے صوبے سے متعلق روڈ میپ دیدیا
اسلام آباد/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) وزیر اعظم عمران خان سے وزیرا علیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے ملاقات کر کے صوبے کی سیاسی اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ملاقات میں وزیر اعلی عثمان بزدار کو صوبے سے متعلق روڈ میپ دیدیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ کو صوبائی وزراء کی کارکردگی جانچنے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کہا ہے کہ جو وزراء کارکردگی نہیں دکھا رہے ان کو گھر بھجوانے کی تیاری کریں ۔

وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے پولیس اصلاحات سے متعلق اب تک کی پیشرفت سے بھی آگاہی حاصل کی ۔وزیر اعظم نے کہا کہ پنجاب اہم صوبہ ہے یہاں حکومت کی کارکردگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔ عوام کی پی ٹی آئی سے بہت توقعات ہیں ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچنے دیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں