عمران خان کا فیصلہ قبول ہے لیکن میرا کوئی قصور نہیں تھا،عامر کیانی

ڈالر مجھ پر بھی بجلی بن کر گرا،ادویات کی قیمتوں میں اضافہ لیگی کابینہ نے کیا، سابق وزیرصحت

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 21 اپریل 2019 12:27

عمران خان کا فیصلہ قبول ہے لیکن میرا کوئی قصور نہیں تھا،عامر کیانی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اپریل2019ء) سابق وزیرصحت عامر کیانی نے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ انہیں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزارت سے ہٹائے جانے کا فیصلہ قبول ہے لیکن انکا کوئی قصور نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا تھا۔ سابق وزیرصحت نے کہا کہ ڈالر ان پر بھی بجلی بن کر گرا تھا جس کی وجہ سے ادویات کی قیمتوں میں 7سے9فیصد اضافہ کیا گیا تھا لیکن یہ بہت معمولی اضافہ تھاکمپنیوں نے خود ادویات مہنگی کر دی تھیں، انہوں نے کہا کہ کمپنیوں نے 80ادویات کی قیمتوں میں کمی نہیں کی تھی اور یہ اضافہ لیگی کابینہ نے کیا تھا۔

عامر کیانی نے کہا ہے کہ انہیں عمرا ن خان کا فیصلہ قبول ہے تاہم انہیں نااہل قرار دے کر نکالا گیا ہے جبکہ حقائق ایسے نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ جمعرات کے روز وزیراعظم نے اپنی کابینہ میں کئی تبدیلیاں کر دی تھیں اور عامر کیانی سے وزارت واپس لے لی تھی اور اس کی وجہ انہوں نے یہ بتائی تھی کہ عامر کیانی محکمہ نہین سنبھال سکے اور انہیں اس لیے ہٹایا گیا ہے کیونکہ ادویات میں اضافہ ہوا اور وہ کنٹرول نہیں کر سکے۔

اس حوالے سے یہ بھی خبریں گردش کر رہی ہیں کہ عمران خان کو یہ بتایا گیا تھا کہ قیمتوں میں اضافے میں عامر کیانی کا ذاتی کردار ہے۔ لیکن اب عامر کیانی نے خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بے گناہ ہیں اور ان کا کوئی قصور نہیں ہے۔                                                                                                                                                            

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں