مشیرخزانہ کی ایف بی آرکواثاثے ظاہرکرنے کی اسکیم آسان بنانےکی ہدایت

اسکیم کا مقصد ٹیکس نیٹ میں اضافہ کرنا ہے، اسکیم سے معیشت کی دستاویزی شکل کو فروغ ملے گا۔ مشیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت میں اجلاس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 21 اپریل 2019 23:26

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 اپریل 2019ء) وفاقی مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے ایف بی آر کو اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم کو مزید آسان بنانے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ اسکیم کا مقصد ٹیکس نیٹ میں اضافہ کرنا ہے، اسکیم سے معیشت کی دستاویزی شکل کو فروغ ملے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اثاثہ جات ڈکلیئریشن اسکیم 2019ء سے متعلق اجلاس ہوا۔

اجلاس میں اسکیم کے مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ مشیر خزانہ نے ایف بی آر کو ہدایت کی ہے کہ اسکیم کا مقصد ٹیکس نیٹ میں اضافہ کرنا ہے۔ اسکیم کو آسان اور قابل عمل بنانے سے سے ٹیکس گزاروں کو سہولت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسکیم سے معیشت کی دستاویزی شکل کو فروغ ملے گا۔

(جاری ہے)

وفاقی نئے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو انتہائی مشکل صورتحال کا سامنا ہے، حفیظ شیخ کوکم وقت میں بجٹ کی تیاری اورآئی ایم ایف سے معاہدے کا چیلنج درپیش ہے،حفیظ شیخ کو 5 سالوں میں 37 ارب ڈالر کا قرضہ اداکرنا ہوگا۔

حکومت کی جانب سے 26 مئی کو بجٹ پیش کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، لیکن حفیظ شیخ کوکم وقت میں بجٹ کی تیاری اورآئی ایم ایف سے معاہدے کا چیلنج درپیش ہے۔ نجی ٹی وی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حفیظ شیخ کو 5سالوں میں 37ارب ڈالر کا قرضہ اداکرنا ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال حفیظ شیخ کوساڑھے 9ارب ڈالر سے زائد کا قرضہ ادا کرنا ہوگا۔اس کیلئے انتہائی کم وقت رہ گیا ہے۔

اسی طرح اگلے سال 28ارب ڈالر سے زائد کا قرضہ ادا کرنا پڑے گا۔2020-21ء میں ساڑھے 7ارب ڈالر اور 2021-22ء میں 6ارب ڈالر قرضہ ادا کرنا ہوگا۔دوسری جانب وفاقی مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے آج اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ عبدالحفیظ شیخ نے مشیر خزانہ کا عہدہ چیلنج سمجھ کرقبول کیا ہے۔حفیظ شیخ کو پاکستان کے موجودہ معاشی حالات کا پوری طرح ادراک ہے۔

مشیر خزانہ نے چارج سنبھالنے کے فوری بعد ایک منٹ بھی ضائع کیے بغیر عالمی مالیاتی اداروں سے رابطے شروع کردیے ہیں۔ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وفاقی مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے اورمشن چیف آئی ایم ایف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں پاکستان کو قرضہ دینے کی شرائط سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔بتایا گیا ہے کہ وفاقی مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔اس سے قبل مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر جہادآزور سے بھی ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ جس میں آئی ایم ایف اور پاکستانی حکومت کے درمیان مذاکرات جاری رہیں گے۔واضح رہے آئی ایم ایف کا وفد اپریل کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں