دہشتگردوں کا حملوں کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لینے کا انکشاف

دہشت گرد رابطوں کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لے رہے ہیں۔ نیکٹا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 22 اپریل 2019 10:58

دہشتگردوں کا حملوں کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لینے کا انکشاف
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 اپریل 2019ء) نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی نے انکشاف کیا ہے کہ دہشت گرد رابطوں کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لے رہے ہیں۔نیکٹا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشتگرد اب بھی افغانستان کی سمیں استعمال کر رہے ہیں۔ادارے نے قرار دیا ہے کہ 9کروڑ سموں کی بندش،ایک ہزار ویب سائٹس اور تین ہزار سے زائد سوشل میڈیا پیجز کی بندش ناکافی ہے،نیکٹا نے پی ٹی اے اور دیگر اداروں کی کارگردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ رابطے کو چیک کرنا ا بہت مشکل ہے۔

اس حوالے سے قانون بھی سقم ہیں۔الیکٹرانک کرائمز ایکٹ، قومی سلامتی کے انفراسٹرکچر پر سائبر حملے رکوانے میں ناکام رہا۔ایکٹ میں سائبر حملوں کے دفاع کی شقیں شامل کی جانی چاہئیے۔ہر انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ میں سائبر ویلنس یونٹ بنایا جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

خیال رہے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے تانے بانے اکثر بھارت اور افغستان سے جا ملتے ہیں۔

پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث عناصر کی جڑیںافغانستان میں ہیں۔اس حوالے سے سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہپاکستان نے دہشت گردوں کے تمام محفوظ ٹھکانے ختم کردیئے ہیں اور اب افغانستان کی باری ہے کہ وہ محفوظ ٹھکانوں کا خاتمہ کرے کیونکہ پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث عناصر کی جڑیں افغانستان میں ہیں۔جب کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔تاہم ‘ پاکستان کی بار ہا نشاندہی کے باوجود افغان حکومت اپنی سرزمین کو پاکستان میں دہشت گردی کے لئے استعمال ہونے سے روکنے کے لئے سنجیدہ اقدامات نہیں کررہی‘پاکستان میں دہشت گردی کور افغان اور بھارتی خفیہ ایجنسیاں اس کی سپورٹ کرتی ہیں۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اربوں روپے کا نقصان اٹھایا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں