پاکستان میں پہلا روزہ 7 مئی کو ہونے کا امکان

5 مئی کو غروب آفتاب کے وقت پاکستان میں کسی بھی مقام پر رمضان کا ہلال نظر آنے کا کوئی امکان نہیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 22 اپریل 2019 12:04

پاکستان میں پہلا روزہ 7 مئی کو ہونے کا امکان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین -22 اپریل2019ء) پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر حصوں میں رمضان المبارک کا چاند 5 مئی (29 شعبان) کو نظر نہ آنے کے قومی امکانات ہیں۔جب کہ سعودی اور اس کے ہمسایہ ممالک میں 5 مئی کو یہی چاند کی رویت ہو گی۔تاہم پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک میں پہلا روزہ منگل 7 مئی کو ہو گا۔جامعہ کراچی کے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ایند پلانیٹری ایسٹروفزکس کے سابق ڈائریکٹر اور معروف سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر شاہد قریشی کے مطابق رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش 5 مئی 2019 کو پاکستان کے وقت کے مطابق علی الصباح 3 بج کر 45 منٹ پر ہو گی۔

اور روز غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 15 گھنٹے اور 18 منٹ ہو گی۔ڈاکٹر شاہد قریشی کے مطابق غورب آفتاب کےو قت اس کی افق سے بلندی صرف 7ڈگری ہو گی اور ان حالات میں ہلال کا نظر آنا نا ممکن ہے۔

(جاری ہے)

اسی سبب 5 مئی کو غروب آفتاب کے وقت پاکستان میں کسی بھی مقام پر رمضان کا ہلال نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔چنانی پاکستان میں رمضان کا چاند 30 شعبان 6 مئی کو نظر آ سکے گا اور پہلا روزہ 7 مئی کو ہو گا۔

جب کہ پاکستان کے ہمسایہ ممالک بھارت اور بنگلہ دیش کے علاوہ ایران میں بھی چاناد کی رویت 6 مئی کو ہی ہو ہو گی اور ان ممالک میں بھی رمضان کا آغاز 7 مئی سے ہو گا۔جب کہ دوسری جانب : رمضان المبارک میں بجلی کی زیادہ سے زیادہ فراہمی اور کم سے کم لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے حکومت نے منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔ حکومت نے رمضان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کو کم رکھنے اور صنعت کو زیادہ سے زیادہ بجلی کی فراہمی کے حوالے سے بیک اپ پلان تیار کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان نے بیک اپ پلان کے حوالے سے سختی سے ہدایت جاری کی ہے کہ اس مرتبہ لوڈشیڈنگ کم از کم ہونی چاہئیے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں