نواز شریف کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں استثنیٰ کی درخواست

العزیز یہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل پر دو رکنی بینچ کل سماعت کریگا

پیر 22 اپریل 2019 13:29

نواز شریف کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں استثنیٰ  کی درخواست
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کے وکلاء نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی،سزا کیخلاف نواز شریف کی اپیل پر اسلام آبادہائیکورٹ میں دو رکنی بینچ (آج )سماعت کریگا۔

(جاری ہے)

پیر کواسلام آباد ہائیکورٹ العزیزیہ ریفرنس میں سزا کیخلاف سابق وزیر اعظم نواز شریف نے (آج )کیلئے حاضر ی سے استثنیٰ مانگ لیا۔

العزیزیہ ریفرنس میںنواز شریف کے وکلاء نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔وکلا ء نے عدالت سے استدعا کی کہ نواز شریف بیماری کے باعث عدالت میں حاضر نہیں ہو سکتے،انہیں حاضر ی سے استثنیٰ دیا جائے ۔نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی گئی ۔نواز شریف کی اپیل پر سزا کیخلاف دو رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں