احتساب عدالت نے میاں خرم رسول کیخلاف فرد جرم میں ترمیم کی دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

پیر 22 اپریل 2019 13:41

احتساب عدالت نے میاں خرم رسول کیخلاف فرد جرم میں ترمیم کی دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی کے میڈیا ایڈوائزر میاں خرم رسول کے خلاف سکریپ ریفرنس میں ملزم خرم رسول نے سوالات کے تحریری جوابات عدالت میں جمع کروا دئیے،نیب کی جانب سے میاں خرم رسول کیخلاف فرد جرم میں ترمیم کی دائر درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ۔پیر کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی کے میڈیا ایڈوائزر میاں خرم رسول کیخلاف سکریپ ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

میاں خرم رسول کو اڈیالہ جیل سے عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔گزشتہ سماعت پر نیب کی جانب سے ملزم کو 342 کا بیان ریکارڈ کروانے کیلئے سوالنامہ فراہم کیا گیا جس پر ملزم خرم رسول نے سوالات کے تحریری جوابات عدالت میں جمع کروا دئیے۔ نیب کی جانب سے میاں خرم رسول کیخلاف فرد جرم میں ترمیم کی دائر درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ۔نیب کی جانب سے ملزم میاں خرم رسول کیخلاف 9 اے فائیو کا چارج فریم کرنے کی درخواست کی گئی۔عدالت نے خرم رسول کے وکیل ارشد تمیز الدین کو آئندہ سماعت پر ملزم کی طرف سے گواہوں کی فہرست جمع کروانے کی ہدایت کر تے ہوئے کیس کی سماعت 24 اپریل تک ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں