خاتون کو ہراساں کرنے پر فیڈرل سروس ٹربیونل کے رکن کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا

صدر مملکت عارف علوی نے خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہونے پر سکندر اسماعیل کی فوری برطرفی کا حکم جاری کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 22 اپریل 2019 13:17

خاتون کو ہراساں کرنے پر فیڈرل سروس ٹربیونل کے رکن کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 اپریل 2019ء) :خاتون کو ہراساں کرنے پر فیڈرل سروس ٹربیونل کے رکن کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فیڈرل سروس ٹربیونل کے رکن سکندr اسماعیل پر خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام عائد ثابت ہوا تھا۔وفاقی محتسب تحفظ خواتین کی سفارش پر سکندر اسماعیل کو برطرف کیا گیا۔صدر مملکت عارف علوی نے سکندر اسماعیل کی فوری برطرفی کا حکم جاری کیا ہے۔

سکندر اسماعیل کی اسلام آباد کلب کی رکنیت 6 ماہ کے لیے معطل کر دی گئی۔واضح رہے ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹنے فیڈرل سروسز ٹریبونل کے ممبر سکندر اسماعیل کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر وزارت قانون اور فیڈرل سروسز ٹریبونل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے دو ہفتے میں شق وار جواب طلب کیا تھاھ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے فیڈرل سروسز ٹریبونل کے ممبر سکندر اسماعیل کی تعیناتی کے خلاف عبدالرحمان علوی ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی تھی ۔

درخواست گزار کی وکیل شیریں عمران نے موقف اختیار کیا کہ سکندر اسماعیل کو 2017 میں فیڈرل سروسز ٹریبونل کاممبرتعینات کیا گیا۔ستمبر 2018 میں انسداد ہراسیت محتسب نے سکندر اسماعیل کوسزاسنائی اور مستقبل میں کسی عہدے پرنہ رکھنے کا بھی فیصلہ سنایا۔عدالت نے استفسارکیاکہ کیا انہوں نے محتسب کے فیصلے کے خلاف اپیل کی جس پروکیل نے بتایاکہ مجھے معلوم نہیں لیکن اپیل کے لیے دوماہ کاوقت ہوتا ہے۔

سکندر اسماعیل سزا یافتہ ہونے کے باوجود فیڈرل سروسزٹریبیونل میں تعینات ہیں۔استدعا ہے کہ سکندراسماعیل کی تعیناتی غیرقانونی قراردیکرکالعدم قراردیاجائے۔جس کے بعد آج سکندر اسماعیل کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا ہے ۔۔صدر مملکت عارف علوی نے سکندر اسماعیل کی فوری برطرفی کا حکم جاری کیا۔سکندر اسماعیل پر خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہو تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں