سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمدبن ابراہیم الشیخ کی قیادت میں وفد کل پاکستان پہنچے گا

پیر 22 اپریل 2019 16:12

سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمدبن ابراہیم الشیخ کی قیادت میں وفد کل پاکستان پہنچے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمدبن ابراہیم الشیخ کی سربراہی میں وفد تین روزہ دورے پر 23 اپریل 2019ء کو پاکستان پہنچ رہا ہے۔ دورے کا مقصد باہمی روابط کے علاوہ سرمایہ کاری اور تجارت کے شعبوں میں مواقعوں کو فروغ دینا ہے ۔

(جاری ہے)

سعودی وفد کا یہ دورہ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کے اعادہ کے طور پر ہو رہا ہے ۔ دونوں ملکوں کے مابین پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے سماجی ، سیاسی اور معاشی تعلقات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی ۔ وفد اپنے اس دورے کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ، وزیراعظم عمران خان ، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی ، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، آرمی چیف اور دیگر سے ملاقاتیں کرے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں