حکومت تمام ہمسایوں کے ساتھ دوطرفہ اور پرامن تعلقات کیلئے کوشاں ہے،

پاکستان کو صنعتی اور تجارتی مرکز بنانے کے خواہاں ہیں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی جاپانی دانشوروں اور کاروباری شخصیات سے گفتگو

پیر 22 اپریل 2019 16:59

حکومت تمام ہمسایوں کے ساتھ دوطرفہ اور پرامن تعلقات کیلئے کوشاں ہے،
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت تمام ہمسایوں کے ساتھ دوطرفہ اور پرامن تعلقات کیلئے کوشاں ہے، پاکستان کو صنعتی اور تجارتی مرکز بنانے کے خواہاں ہیں۔ وہ جاپان انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز (جے آئی آئی اے ) سے وابستہ دانشوروں اور کاروباری شخصیات سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے پیر کو یہاں ان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں پاکستان کے ہمسایہ ممالک سے تعلقات اور خارجہ پالیسی کے اہم خدوخال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے واضح کیا کہ خطے میں امن و استحکام کی بقا کیلئے، پاکستان کی موجودہ حکومت ، تمام ہمسایوں کے ساتھ دوطرفہ پر امن تعلقات کیلئے کوشاں ہے، ہم پاکستان کو صنعتی اور تجارتی مرکز بنانے کے خواہاں ہیں۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ خطے میں نئے تجارتی بلاک بنائے جائیں۔ اجلاس میں ہونے والی گفتگو جاپانی سکالرز تک پاکستان کا نقطہ نظر موثر انداز میں پہنچانے میں مددگار ثابت ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں