عمران خان جواب دیں،ہمارے وزیرخزانہ کو کیوں نکالا؟ بلاول

فواد بھائی، شہریار آفریدی کو کیوں نکالا؟ کیا میرا مطالبہ مان لیا کہ اس وزیر کالعدم تنظیم سے ملکر الیکشن لڑا، یہ بھی مان لیا کہ وزیرخزانہ میں صلاحیت نہیں، یہ پڑھا لکھا جاہل ہے، سلیکٹڈ وزیراعظم کو جواب دینا پڑے گا۔ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 22 اپریل 2019 19:17

عمران خان جواب دیں،ہمارے وزیرخزانہ کو کیوں نکالا؟ بلاول
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 اپریل 2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عمران خان جواب دیں،ہمارے وزیرخزانہ کو کیوں نکالا؟ فواد بھائی ،شہریار آفریدی کو کیوں نکالا؟ کیا میرا مطالبہ مان لیا کہ اس وزیر کالعدم تنظیم سے ملکر الیکشن لڑا،یہ بھی مان لیا کہ وزیرخزانہ میں صلاحیت نہیں، یہ پڑھا لکھا جاہل ہے،سلیکٹڈ وزیراعظم کو جواب دینا پڑے گا۔

انہوں نے آج قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی بار میں بھارت اور مودی کیخلاف تقریر کر رہا تھا، وہ مودی گجرات کا قصائی ہوتا تھا لیکن آج کشمیر کا قصائی بنا ہوا ہے۔مودی الیکشن جیتنے کیلئے ایشیاء میں ایٹمی جنگ چھیڑنا چاہتا تھا۔سلیوٹ کررہا تھا کہ ہماری پاک فورسز نے بڑی بہادری بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور ان کا جہاز گرا دیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو کالعدم تنظیموں سے مقابلہ کرنے کیلئے اپوزیشن کو قائل کرنا ہوگا۔کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے وزراء کو نکالنا ہوگا۔میں نے معیشت پر سوالات اٹھائے۔وزیرخارجہ نے انگریزی میں میری تقریر کا جواب دیا، میں نے ان کا جواب مان لیا تھا۔ میری غیرموجودگی میں ایک اور صاحب نے تقریر کی ۔ جس نے میرے لیے ملک دشمن کا لفظ استعمال کیا اور میری انگلش زبان پر حملہ کیا گیا،یہ نہیں ہونا چاہیے کہ جب کوئی ممبر موجود نہ ہواس پر الزام لگا دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ یہ الزام ہمارے لیے نہیں بلکہ شہید محترمہ بی بی اور شہید ذوالفقار پر ملک کی غداری کے الزامات لگ چکے ہیں، فاطمہ جناح کیلئے ملک دشمن کالفظ استعمال کیا جا سکتا ہے تو پھر ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ ملک دشمن ہمیں بھی خطرہ سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ سمجھتے ہیں کہ ہم ان کی زبان کی وجہ سے ڈر جائیں گے ، خاموش ہوجائیں گے توان کی بھول ہے ہم توضیاء الحق آمر سے نہیں ڈرے،مشرف اور ایوب جیسے آمر سے نہیں ڈرے تو یہ کٹھ پتلی ہمارے لیے کیا ہے؟بلاول نے کہا کہ ہم سچ بولتے رہیں گے، ان کی دھاندلی اور چوری کو ایکسپوز کرتے رہیں گے، ان کی جمہوریت دشمنی کو ایکسپوز کرتے رہیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آپ کو جواب دینا پڑے گا، جمہوریت میں جواب دینا پڑتا ہے، آپ نے ہمارے وزیرخزانہ کو کیوں نکالا؟کیا میرا مطالبہ مان لیا گیا کہ یہ وزیر الیکشن کے دوران ایک کالعدم تنظیم سے ملکر الیکشن لڑ رہا تھا؟کیا مان لیا کہ میں سچ کہہ رہا تھا کہ اس میں صلاحیت نہیں ہے، یہ پڑھا لکھا جاہل ہے،اس کو حکومت چلانے کا کیا پتا؟ آج مجھے کریکٹ کیا جا رہا ہے وزیرخزانہ کو کریکٹ کیا تھا؟مسٹر اسپیکرآپ نے وزیرخزانہ کا کوئی لفظ ہذف کیا؟ میں نے تو کسی کو غدار نہیں کہا، کسی کی زبان پر بات نہیں کی، کسی کے مان باپ پر بات نہیں کی ، میں توہمیشہ پاکستان کے مفاد میں بات کرتا ہوں، مسٹر اسپیکر اتنی دوغلی پالیسی کیوں ؟ آپ کو غیرجانبدار ہونا چاہیے۔

آپ لوگوں نے مان لیا کہ ہم سے غلطی ہوئی، ہم میں اہلیت نہیں، ہم نے 8مہینے ضائع کیے، کسانوں ، غریبوں کا معاشی قتل کردیا، ملک مہنگائی کی سونامی میں ڈوب گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب کیوں نکالا جب ایک ہفتہ آئی ایم ایف سے ڈیل میں رہتا تھا، لیکن وزیرخزانہ کو نکال کر رکھا کس کو؟ آصف زرداری کے وزیرخزانہ کو؟

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں