نواز شریف نے العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کے دوران آج کی حاضری سے استثنا کی درخواست جمع کرا دی

پیر 22 اپریل 2019 21:58

نواز شریف نے العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کے دوران آج کی حاضری سے استثنا کی درخواست جمع کرا دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2019ء) دو نیب ریفرنسز میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کے دوران آج کی حاضری سے استثنا کی درخواست جمع کرا دی ہے۔ میڈیکل سرٹیفکیٹ کے ساتھ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف بیماری کے باعث پیش نہیں ہو سکتے۔

جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں ہائی کورٹ کا دو رکنی بنچ العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت آج کرے گا۔ نواز شریف نے اپنے وکلا کے ذریعے آج عدالت حاضری سے استثنا کی درخواست جمع کرائی ہے جس کے ساتھ میڈیکل رپورٹ بھی منسلک کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف بیماری کے باعث عدالت میں حاضر نہیں ہو سکتے اس لییحاضری سے استثنائ دیا جائے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرز نے نواز شریف کو مکمل آرام کی بھی ہدایت کی ہے۔ میڈیکل بورڈ کی جانب سیکہا گیا ہے کہ نواز شریف کو ذہنی تناؤ سے باہر آنے کے لئے آرام کی ضرورت ہے۔ ان کا باقاعدگی سے طبعی معائنہ کیا جا رہا ہے اور دل کی بیماری ، شوگر لیول کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ میڈیکل بورڈ کی رائے ہے کہ نواز شریف کے گردوں کی بیماری بھی تیسرے درجے پر ہے۔ماہرین حتمی رائے بعد میں مرتب کریں گی(بشارت راجہ) 22-04-19/--130 #h# ةکوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ اور گاڑی میں تصادم خاتون سمیت تین افراد جا ں بحق دس زخمی #/h# ٓکوئٹہ(آن لائن)کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ اور گاڑی میں تصادم خاتون سمیت تین افراد جا ں بحق دس زخمی ہو گئے تفصلات کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانیو الی مسافر کوچ خضدار کے قریب مسافر کوچ اور گاڑی مین تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں ایک خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ دس افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طورپر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں