نیو کلیئر استعمال سے متعلق بھارتی وزیر اعظم کا بیان غیر ذمہ دارانہ ار افسوس ناک ہے،پاکستان

پیر 22 اپریل 2019 22:51

نیو کلیئر  استعمال سے متعلق بھارتی وزیر اعظم کا بیان  غیر ذمہ دارانہ ار افسوس ناک ہے،پاکستان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2019ء) پاکستان نے نیو کلیئر کے استعمال سے متعلق بھارتی وزیر اعظم کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ ار افسوس ناک قر ار دے دیا ، ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا نیو کلیئر کے استعمال سے متعلق بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور افسوس ناک ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔

(جاری ہے)

سیاسی مقاصد کیلئے ایسے بیانات سے خطہ عدم استحکام کا شکار ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے الٹا پاکستان پر جنگی جنون طاری ہونے کا الزام دھرا دیا تھا خطے کے استحکام کیلئے بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل ضروری ہے اور بات چیت کے ذریعے ہی اعتماد بحال کیا جاسکتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں