چیئرمین سینیٹ کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کی شوریٰ کونسل کے چیئرمین کی سربراہی میں وفد تین روزہ دورے پر (کل) پاکستان پہنچے گا

پیر 22 اپریل 2019 22:57

چیئرمین سینیٹ کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کی شوریٰ کونسل کے چیئرمین کی سربراہی میں وفد تین روزہ دورے پر (کل) پاکستان پہنچے گا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالله بن محمد بن ابراہیم الشیخ کی سربراہی میں وفد تین روزہ دورے پر (کل) منگل کو پاکستان پہنچے گا۔ دورہ کا مقصد باہمی روابط کے علاوہ سرمایہ کاری اور تجارت کے شعبوں میں مواقع کو فروغ دینا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی وفد کا یہ دورہ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کے اعادہ کے طور پر ہو رہا ہے۔ دونوں ملکوں کے مابین پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے سماجی ، سیاسی اور معاشی تعلقات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ وفد اپنے اس دورے کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، آرمی چیف اور دیگر سے ملاقاتیں کرے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں