سابق وزیرصحت نے عہدے کے لیے اہل نہ ہونے اعتراف کر لیا

وزیرصحت کے عہدے کا اہل نہیں تھا، ادویات کی قیمتیں بڑھنے پر وزیراعظم ناراض تھے، عامر کیانی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 22 اپریل 2019 22:02

سابق وزیرصحت نے عہدے کے لیے اہل نہ ہونے اعتراف کر لیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22اپریل2019ء) سابق وزیرصحت عامر کیانی نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ وہ وزیرصحت کے عہدے کے اہل نہیں تھے اس لیے وہ اس عہدے پر نہیں رہ سکے۔ عامر کیانی کو وزیراعظم عمران خان نے حکومت بنانے کے وقت اپنی کابینہ میں شامل کیا تھا اور انہیں وزیرصحت بنایا گیا تھا لیکن جمعرات کے روز عمران خان نے انہیں اپنی کابینہ سے نکال دیا۔

جب وزیراعظم سے کابینہ اجلاس میں عامر کیانی کو ہٹانے کی وجہ پوچھی تو عمران خان نے بتایا تھا کہ وہ ادویات کی قیمتوں کو کنٹول نہیں کر سکے اور ان کی وجہ سے قیمتیں بڑھ گئیں۔ اب عامر کیانی نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اس عہدے کے اہل نہیں تھے اور ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے عمران خان ان سے ناراض تھے اس لیے انہیں اس عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ جمعرات کے روز وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں کر کے کئی وزراء کے قلمدان تبدیل کر دیے تھے جبکہ وزیرخزانہ اسد عمر سے استعفیٰ لے لیا گیا تھا اور عامر کیانی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ شیخ رشید احمد نے بھی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمار کیانی کو ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے وزیراعظم نے ہٹایا ہے جبکہ عامر کیانی نے اس وقت کہا تھا کہ قیمتوں مین اضافہ ان کی وجہ سے نہیں ہو ااور انہوں نے صرف چند کمپنیوں کو 7سے9فیصد قیمتوں میں اضافے کی اجازت دی تھی تاہم کمپنیوں نے خود ہی قیمتوں میں 300فیصد تک اضافہ کر دیا، انہوں نے کہا تھا کہ وہ بے قصور ہیں اور ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے مین ان کا کردار نہیں تھا۔

ان انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اس وزارت کے اہل نہیں تھے اور وہ اس محکمے کو سنبھال نہین پائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں