پاک بحریہ کا مقامی آبادی کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے کیٹی بندر میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پیر 22 اپریل 2019 23:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) محروم طبقات کو امداد فراہم کرنے کے مقصد کے تحت پاک بحریہ نے مقامی آبادی کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے کیٹی بندر میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

پاک بحریہ کے فری میڈیکل کیمپ میں تربیت یافتہ ڈاکٹرز کی ٹیم نے جس میں جنرل فزیشن ، میڈیکل اسپیشلسٹ، گائناکالوجسٹ، سرجیکل اسپشلسٹ، ماہر جلد اور چائلڈ اسپشلسٹ شامل تھے مریضوں کا معائنہ کیا۔

اس موقع پرانہیں متعلقہ پیرامیڈیکل اسٹاف کی مدد بھی حاصل تھی۔ پاک بحریہ کے میڈیل عملے نے مریضوں کو جنرل ہیلتھ کیئر ، سرجرری ، ڈرماٹالوجی ، گائنی اور بچوں سے متعلقہ امراض کے شعبے میں علاج معالجے کی سہولیات فراہم کیں۔ اس موقع پر مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ اس ایک روزہ کیمپ میں 1400 سے زائد مریضوں کا جن میں مرد، عورتیں اور بچے شامل تھے علاج کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں