پاکستان کی بھارتی وزیر اعظم کے نیوکلیئر کے استعمال سے متعلق بیان کی شدید مذمت

نریندر مودی کا بیان افسوسناک ،غیر ذمہ دارانہ ، سیاسی مقاصد کیلئے ایسے بیانات سے جنوبی ایشیاء میں عدم استحکام آئیگا،ترجمان دفتر خارجہ

پیر 22 اپریل 2019 23:50

پاکستان کی بھارتی وزیر اعظم کے نیوکلیئر کے استعمال سے متعلق بیان کی شدید مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کے نیوکلیئر کے استعمال سے متعلق بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ نریندر مودی کا بیان افسوسناک اور غیر ذمہ دارانہ ہے،سیاسی مقاصد کیلئے ایسے بیانات سے جنوبی ایشیاء میں عدم استحکام آئیگا،خطے میں استحکام کیلئے بات چیت کے ذریعے ہی اعتماد بحال کیا جاسکتا ہے۔

بھارتی وزیر اعظم کے نیوکلیئر کے استعمال سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کا بیان افسوسناک اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مقاصد کیلئے ایسے بیانات سے جنوبی ایشیاء میں عدم استحکام آئیگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم کا قتل کی رات سے متعلق بیان انتہائی تشویشناک ہے،بھارتی وزیر اعظم کا بیان بھارتی حکام کے ان دعوئوں کی نفی ہے جنہوں نے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہورہا تھا۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی حکام نے الٹا پاکستان پر جنگی جنون طاری کرنے کا الزام دھر دیا تھا،جوہری ہتھیاروں سے متعلق ایسے بیانات انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے کے استحکام کیلئے بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ خطے میں استحکام کیلئے بات چیت کے ذریعے ہی اعتماد بحال کیا جاسکتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں