صدر مملکت نے سپریم کورٹ کے نئے جج قاضی محمدامین احمد کی تقرری کی منظوری دے دی،وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

پیر 22 اپریل 2019 23:56

صدر مملکت نے سپریم کورٹ کے نئے جج قاضی محمدامین احمد کی تقرری کی منظوری دے دی،وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے سپریم کورٹ کے نئے جج قاضی محمدامین احمد کی تقرری کی منظوری دے دی ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو صدر مملکت کی منظوری کے بعدوزارت قانون و انصاف نے جسٹس قاضی محمد امین احمد کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،جوڈیشل کمیشن نے جسٹس قاضی محمد امین احمد کا نام تجویز کیا تھا۔یادرہے ،قاضی محمد امین احمد لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج رہ چکے ہیںجسٹس قاضی امین کے تقرر کے بعد سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 17 ہوگئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں