دفاعی پیداوار ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے اب تک 2 ارب6 کروڑ 20 لاکھ روپے کے فنڈز جاری

منگل 23 اپریل 2019 11:15

دفاعی پیداوار ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے اب تک 2 ارب6 کروڑ 20 لاکھ روپے کے فنڈز جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) وزارت منصوبہ بندی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں دفاعی پیداوار ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 2 ارب6 کروڑ 20 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 2 ارب 73کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے کراچی شپ یارڈ انجینئرنگ ورکس کی اپ گریڈیشن کیلئے 53 کروڑ 20 لاکھ، کراچی بندرگاہ میں سہولیات کی فراہمی کیلئے ایک ارب 33 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں