نیپرا فیول چارجز کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے درخواست کی سماعت کل کرے گی

منگل 23 اپریل 2019 12:08

نیپرا فیول چارجز کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے درخواست کی سماعت کل کرے گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) فیول چارجز کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے درخواست کی سماعت کل بدھ کو کرے گی۔ نیپرا ذرائع کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی گارنٹی لمیٹڈ نے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کیلئے مارچ کے مہینے کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ درخواست جمع کرائی ہے۔

(جاری ہے)

نیپرا فیول چارجز میں ردوبدل کیلئے منظور شدہ ٹیرف میں ماہانہ بنیاد پر نظرثانی اور تبدیلی کرتی ہے۔

درخواست میں سی پی پی اے نے مارچ کے مہینے کیلئے ریفرنس فیول چارجز 5.0010 روپے فی کلو واٹ آور میں 0.1581 روپے فی کلو واٹ آور کا اضافہ تجویز کیا ہے۔ عوامی سماعت آج (بدھ) کو نیپرا ہیڈکوارٹر میں ہوگی جس میں متعلقہ فریقین کی آراء لینے کے بعد فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں