تحریک انصاف کی حکومت نے پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کو 29.7 فیصد سے کم کرکہ17 فیصد کر دیا ہے، وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان کا قومی اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس کا جواب
منگل 23 اپریل 2019 13:23
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی جو 300 ارب روپے بنتی تھی‘ کو کم کرکے 200 ارب کردیا ہے۔ اوگرا کی سفارش پر قیمتوں میں صرف 50 فیصد اضافہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں صارفین کو 50 ارب کی سہولت دی گئی اور یہ بوجھ صارفین پر نہیں ڈالا گیا۔ مسلم لیگ (ن) کے دور میں جب عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 22 ڈالر فی بیرل تھی اس وقت اس کا فائدہ عام صارفین کو منتقل نہیں ہوا جبکہ ٹیکس کی شرح میں بھی کمی نہیں کی گئی۔ موجودہ حکومت نے ٹیکس کی شرح میں تقریباً 50 فیصد تک کمی کی ہے۔ عبدالاکبر خان چترالی کے سوال پر عمر ایوب خان نے کہا کہ 2007ء میں او جی ڈی سی ایل نے 100 کنوئوں کی کھدائی کا ہدف مقرر کیا تھا۔ گزشتہ دس برسوں میں اس ہدف کا 30 فیصد بھی پورا نہیں ہوا ہے۔ ماضی کی حکومتوں نے تیل و گیس کے شعبے کی پیداوار میں اضافے کے لئے اقدامات نہیں کئے۔ موجودہ حکومت تیل و گیس کی پیداوار میں اضافہ پر توجہ دے رہی ہے۔ اس وقت ملک میں آن شور اور آف شور ڈرلنگ ہو رہی ہے۔ حکومت مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ عمر ایوب خان نے کہا کہ پاکستان خام تیل درآمد کر رہا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ آئل ریفائنریوں کی استعداد کار میں بہتری لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بھارت اور نیپال کے مقابلے میں پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہیں۔ سعد وسیم کے سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ پی ایم ایل (ن) کی کابینہ میں شامل نہیں رہے ہیں۔ 31 اگست 2016ء کو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا تھا اور یہ طریقہ کار ابھی بھی چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت فی لیٹر پٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 فیصد اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر 17.60 فیصد ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے دور میں فی لیٹر سیلز ٹیکس کی شرح 29.7 فیصد تھی۔ نثار چیمہ کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ریگولیٹری میکنزم پارلیمان نے تیار کیا ہے۔ پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کا تعین بھی پارلیمان کرتی ہے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ایرانی صدر نے دورہ پا کستان پر شاندار استقبال کرنے پر صدر اور وزیراعظم سمیت پوری قوم کا شکریہ کیا ہے، ..
زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، ..
ایف بی آر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ میں ناکامی ، پانچ رکنی کمیٹی نے رپورٹ وزیراعظم آفس میں جمع
سینیٹ میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی (ترمیمی) آرڈیننس 2023 پیش کر دیا گیا
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس ..
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنے والے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
ایوان بالا میں فوجداری قوانین (ترمیمی) آرڈیننس 2023 پیش کردیا گیا
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے افسران کا بی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمت کے لئے درخواست دینے کی تاریخ میں توسیع
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
وفاقی وزیررانا تنویرکی زیر صدارت وفاقی کمیٹی برائے زراعت کا اجلاس
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت