اصغر خان کیس ،وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ایف آئی اے کے رویئے کو حیران کن قرار دیدیا

کیس میں ملوث افراد کو سزا جمہوریت اور شفاف انتخابات کی بنیاد ہے، کیس میں ایسا نہ ہوا تو بہت بڑی بدقسمتی ہو گی، وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی

منگل 23 اپریل 2019 14:01

اصغر خان کیس ،وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ایف آئی اے کے رویئے کو حیران کن قرار دیدیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اصغر خان کیس میں ایف آئی اے کے رویئے کو حیران کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کیس میں ملوث افراد کو سزا جمہوریت اور شفاف انتخابات کی بنیاد ہے، کیس میں ایسا نہ ہوا تو بہت بڑی بدقسمتی ہو گی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اصغر خان کیس کے حوالے سے کہا اصغر خان کیس میں ایف آئی اے کا رویہ حیران کن ہے، وزیر داخلہ کولکھاایف آئی اے کا موقف پی ٹی آئی موقف کے برعکس ہے۔فوادچوہدری نے کہاکہ کیس میں ملوث افرادکوسزا جمہوریت اور شفاف انتخابات کی بنیاد ہے، کیس میں ایسا نہ ہوا تو بہت بڑی بدقسمتی ہوگی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں