اودیات کی قیمتوں میں کمی کی نئی فہرست جاری کر دی گئی

فہرست کے مطابق 395 ادویات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 23 اپریل 2019 16:34

اودیات کی قیمتوں میں کمی کی نئی فہرست جاری کر دی گئی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین23اپریل2019ء) اودیات کی قیمتوں میں کمی کی نئی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ادویات کی قیمتوں میں کمی کی نئی فہرست جاری کر دی ہے فہرست کے مطابق 395 ادویات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ہے۔واضح رہے لاہور ہائیکورٹ نے انسانی جانوں کو بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں سو فیصد اضافہ کے خلاف متفرق درخواست پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب کیا تھا۔

سٹس شاہد وحید نے مقامی وکیل ندیم سرور کی متفرق درخواست پر سماعت کی درخواست میں وفاقی حکومت،صوبائی حکومت، صوبائی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اور میڈسن کمپنیوں کو فریق بنایا گیا ہے درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ انسانی زندگی بچانے والی ادویات پہلے ہی مہنگی اور غریب عوام کی پہنچ سے دور ہیں میڈیسن کمپنیوں نے اسٹاکسٹ اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی حکام کی سازباز سے یہ ادویات مہنگی کی ہیں۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت خود ساختہ اضافے کو کالعدم قرار دے کر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اور اسٹاکسٹ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے عدالت نے متفرق درخواست پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کیا تھا۔جب کہ عامر کیانی (سابق وزیر صحت ) کو بھی ادویات کی کمی نہ کرنے پر ہٹایا گیا تھا،ا۔

شیخ رشید احمد نے بھی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمار کیانی کو ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے وزیراعظم نے ہٹایا ہے جبکہ عامر کیانی نے اس وقت کہا تھا کہ قیمتوں مین اضافہ ان کی وجہ سے نہیں ہوا۔ااور انہوں نے صرف چند کمپنیوں کو 7سے9فیصد قیمتوں میں اضافے کی اجازت دی تھی تاہم کمپنیوں نے خود ہی قیمتوں میں 300فیصد تک اضافہ کر دیا، انہوں نے کہا تھا کہ وہ بے قصور ہیں اور ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے مین ان کا کردار نہیں تھا۔ ان انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اس وزارت کے اہل نہیں تھے اور وہ اس محکمے کو سنبھال نہیں پائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں