پوری اپوزیشن مل کر بھی وزیراعظم عمران خان پر ایک پیسہ کی کرپشن ثابت نہیں کر سکی، ندیم افضل چن

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کی تقریر لکھنے والوں کو حقائق کو مدنظر رکھتے ہو ئے تقریر لکھنی چاہیے ، اپوزیشن کو جواب

منگل 23 اپریل 2019 17:08

پوری اپوزیشن مل کر بھی وزیراعظم عمران خان پر ایک پیسہ کی کرپشن ثابت نہیں کر سکی، ندیم افضل چن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہاہے کہ پوری اپوزیشن مل کر بھی وزیراعظم عمران خان پر ایک پیسہ کی کرپشن ثابت نہیں کر سکی۔ترجمان وزیر اعظم ندیم افضل چن نے اپوزیشن کو جواب دیتے ہوئے کہاکہ عمران خان کی اہلیت پر سوالات اٹھانے والوں کو یہ ذہن میں رکھنا چاہیے ان کی آدھی سے زیادہ پارٹی کرپشن کیسز بھگت رہی ہے۔

انہوںنے کہاکہ پوری اپوزیشن مل کر بھی وزیراعظم عمران خان پر ایک پیسہ کی کرپشن ثابت نہیں کر سکی۔انہوںنے کہاکہ کابینہ میں ردوبدل وزیراعظم کا اختیار ہے۔ ترجمان وزیر اعظم نے کہاکہ عمران خان واضح الفاظ میں کہہ چکے ہیں کہ جو وزیر پرفارم نہیں کرے گا وہ اس کو تبدیل کر دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان عوام کے ووٹ کی طاقت سے وزیراعظم بنے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت عام آدمی کی زندگی میں بہتری کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ ندیم افضل چن نے کہاکہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کی تقریر لکھنے والوں کو حقائق کو مدنظر رکھتے ہو ئے تقریر لکھنی چاہیے ۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اس ملک کی کرپٹ اشرافیہ کے خلاف غریب آدمی کو مقدمہ لڑ رہے ہیں،اس کیس میں جیت حق اور سچ کی ہو گی۔

انہوںنے کہاکہ بلاول کے ارد گرد نیب زدہ سیاسی ٹولہ اکٹھا ہوا ہے جو چیئرمین پی پی پی کو اپنے مفادات کی خاطر استعمال کر رہے ہیں۔ بلاول کو کسی پر تنقید سے پہلے ان عناصر کی کرپشن کا بھی نوٹس لینا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو کو اداروں کے خلاف اکسانے والے پارٹی رہنما ان کی شخصیت کو متنازعہ کرنا چاہ رہے ہیں تا کہ ان کاکردار ملکی سیاست سے ختم کر کے صرف سندھ تک محدود کر دیا جائے،بلاول کے ارد گرد نیب زدہ سیاسی ٹولہ اکٹھا ہوا ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں