سوشل میڈیا پر سابق وزیر خزانہ اسد عمر کے خلاف مہم کا آغاز

پی ٹی آئی کی آفیشل سوشل میڈیا ٹیم نے فرحان ورک سے مکمل کاتعلقی کا اظہار کردیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 اپریل 2019 16:40

سوشل میڈیا پر سابق وزیر خزانہ اسد عمر کے خلاف مہم کا آغاز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 اپریل 2019ء) : پاکستان تحریک انصاف آفیشل سوشل میڈیا ٹیم نے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کے خلاف شرمناک مہم کے مرکزی کردار فرحان ورک سے مکمل کاتعلقی کا اظہار کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محمد کامران نے کہا کہ فرحان ورک کا پاکستان تحریک انصاف کی آفیشل سوشل میڈیا ٹیم سےتعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آفیشل سوشل میڈیا ٹیم کا کوئی بھی رکن کسی جعلی یا نفرت انگیز مہم میں ملوث پایا گیا تو سخت کارروائی کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف سوشل میڈیا ٹیم کے سربراہ محمد کامران نے اس حوالے سے واضح بیان بھی جاری کر دیا۔ محمد کامران نے کہا کہ فرحان ورک نامی شخص کا پاکستان تحریک انصاف کی آفیشل سوشل میڈیا ٹیم سے قطعاً کوئی تعلق نہیں، میڈیا غیر مجاز افراد کو پاکستان تحریک انصاف سوشل میڈیا ٹیم کے طور پر پیش کرنے سے گریز کرے۔

(جاری ہے)

محمد کامران کا کہنا تھا کہ فرحان ورک نامی شخص سماجی میڈیا پر ان آفیشیل گروپ چلاتا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف آفیشل سوشل میڈیا ٹیم 2015ء میں بھی فرحان ورک سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کرچکی ہے۔ غیر مجاز شخص کو بطور پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کے نمائندے کے طور پر ٹی وی پر پیش کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی آفیشیل سوشل میڈیا ٹیم سینکڑوں رضاکاروں اور بے لوث کارکنوں پر مشتمل ہے۔ بے لوث کارکنان اور آفیشل سوشل میڈیا ٹیم تحریک انصاف کے بیانیے کی تشکیل و ترویج میں صحت مند کردار ادا کرتی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی آفیشل سوشل میڈیا ٹیم کا ہر رکن نظم و ضبط کا پابند ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف آفیشل سوشل میڈیا ٹیم اشتعال انگیزی یا کسی بھی نفرت انگیز مہم کا حصہ بننے کی بجائے صبر و ضبط کا مظاہرہ کرتی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں