بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ نے یکم مئی سے شروع ہونے والے نئے مالی سال 2020ء کے لئے بجٹ کی منظوری دیدی

منگل 23 اپریل 2019 18:46

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ نے یکم مئی سے شروع ہونے والے نئے مالی سال 2020ء کے لئے بجٹ کی منظوری دیدی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے یکم مئی سے شروع ہونے والے نئے مالی سال 2020ء کے لئے بجٹ کی منظوری دیدی ہے۔ آئی ایم ایف کی طرف سے منگل کو جاری بیان کے مطابق بورڈ نے 5 اپریل کو بجٹ کی منظوری دی۔ اس کے علاوہ 2021-22ء کے لئے بجٹ پر بھی غور کیا گیا۔ مالی سال 2020ء کے لئے خالص انتظامی بجٹ، جس میں تمام انتظامی اخراجات شامل ہیں، 1158 ملین امریکی ڈالر مقرر کیا گیا۔

بجٹ میں 2017ء میں سائبر اور سیکورٹی کی مد میں 0.6 فیصد کا معمولی اضافہ کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ بجٹ میں گزشتہ آٹھ سالوں سے بڑی تبدیلی نہیں کی گئی۔ 2020ء کے بجٹ کی ترجیحات میں کم آمدنی والے ممالک شامل ہیں جہاں گورننس کے حوالے سے کام کرنے اور کرپشن کے خلاف جنگ اور مالیاتی نگرانی کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

نئے مالی سال کے بجٹ میں گزشتہ سال کے دوبارہ تخصیص اور بچت کے اقدامات کے 3 فیصد کو بھی ایڈجسٹ کیا گیا ہے تاکہ بجٹ کے نفاذ کو عملی شکل دی جا سکے۔

نئے مالی سال کے بجٹ میں قیمتوں میں اضافے کو ایڈجسٹ کرنے کے لئے 2.6 فیصد کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ نئے مالی سال کے لئے ’’کیپٹل بجٹ‘‘ کی مد میں 86 ملین ڈالر کی رقوم مختص کی گئی ہیں جو کیپٹل پراجیکٹس کے حوالے سے آئی ٹی اور تعمیراتی تنصیبات کی معاونت پر خرچ ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں