چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال سے بلوچستان کے وکلا ء وفد کی ملاقات

منگل 23 اپریل 2019 19:15

چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال سے بلوچستان کے وکلا ء وفد کی ملاقات
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال سے بلوچستان کے وکلا ء کے ایک وفد نے ملاقات کی جس میں حاجی عطا ء اللہ لانگو وائس چئیرمین بلوچستان بار کونسل ،را ہب خان بلیدی چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی ،منیر احمد خان کاکڑ ممبر جوڈیشل کمیشن آف پاکستان اور محمد سلیم سلہری ایڈووکیٹ شامل تھے۔

یہ ملاقات نیب ہیڈ کوارٹر ز میں ہوئی،وفد نے قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی سربراہی میں نیب کی کارکردگی کو سراہا ۔ ملاقات کے دوران نیب بلوچستان کی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس کے علاوہ وکلاء کے مسائل کا بھی جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے وکلاء کو درپیش مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

(جاری ہے)

بلوچستان کے وکلا ء کے وفد نے ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے نیب جو کاوشیں کر رہا ہے اس میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے۔ نیب احتساب سب کے لیی" کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ نیب نے گزشتہ 16ماہ کے اندرجو اقدامات اٹھائے ہیں ان کی وجہ سے ملک سے بد عنوانی کے خاتمے اور بد عنوان عناصر کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جارہا ہے جس کا اعتراف معتبر ملکی اور غیر ملکی اداروں نے اپنی رپورٹس میں واضح طور پر کیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں