پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا سیل میں جنگ چھڑ گئی

ڈاکٹر فرحان ورک کا اپنے ہی سوشل میڈیا سیل کی خاتون رکن کی جانب سے جنسی طورپہ ہراساں کرنے کے الزام پر قانونی کاروائی کا فیصلہ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 23 اپریل 2019 19:20

پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا سیل میں جنگ چھڑ گئی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اپریل2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا سیل کے سینئیر اور اہم ترین رکن ڈاکٹر فرحان ورک نے اردوپوائنٹ سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا سیل کی رکن ڈاکٹر عائشہ نے ان پر پر الزام لگایا ہے کہ وہ خواتین کو جنی طور پر حراساں کرتے ہیں،ڈاکٹر فرحان ورک نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عائشہ یا تو اس الزام کے ثبوت دیں یا پھر اگر ان کے پاس ثبوت نہیں ہیں اور پھر بھی انہوں نے جان بوجھ کر یہ الزام لگایا ہے تو وہ ان کے خلاف ایف آئی اے میں جائیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا سیل کی رکن ڈاکٹر عائشہ نے سوشل میڈیا پر کہا تھا کہ ڈاکٹر فرحان ورک ’وومنزائزر‘ ہیں، ڈاکٹر فرحان ورک نے کہا یہ اس شخص کو کہتے ہیں جو عورتوں کے جنسی طور پہ ہراساں کرتا ہو یا انہین استعمال کرتا ہو اور یہ سب جھوٹے الزامات ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ اس الزام پر ڈاکٹر عائشہ کے خلاف ایف آئی اے میں جائیں گے ورنہ ڈاکٹر عائشہ اپنی رپورٹس لے کر ہسپتال جائیں اور ثابت کریں کہ ان کے الزامات سچے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فرحان ورک نے اردوپوائنٹ سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اسدعمر کے خلاف سوشل میڈیا پر تنقید کرنے پہ عمران خان نے مجھے ڈانٹا ، انہوں نے بتایا کہ عمران خان کے ساتھ پارٹی کے کچھ دوسرے رہنماؤں نے بھی مجھے ڈانٹا کہ مجھے یہ نہیں کرنا چایئے تھا ۔ ڈاکٹرفرحان ورک نے بتایا کہ انہوں نے اس کے جواب میں وزیراعظم سے کہا کہ اسد عمر نے اب آئی ایم ایف کے پاس جانے کا منصوبہ بنایا ہے اگر آئی ایم ایف کے پاس جانا ہی تھا تو پہلے ہی چلے جاتے ، ان کی اس غلطی کی وجہ سے پاکستانیوں کو مہنگائی برداشت کرنا پڑ رہی ہے، انہوں نے کہا کہ میرے اپنے 5مرلے کے گھر کا 25ہزار روپے کا بجلی کا بل آیا ہے جس کا مطلب ہے کہ اسد عمر معاشی نا اہلی کا شکار ہیں، انہوں نے بتایا کہ اسد عمر معیشت کو سنبھال نہیں سکے اس لیے ہی سوشل میڈیا پر ان کے خلاف تنقید کی گئی۔

ڈاکٹرفرحان ورک سے جب یہ سوال کیا گیا کہ کیا انہوں نے جہانگیر ترین کے کہنے پر اسد عمر کے خلاف مہم چلائی تو انہوں نے کہا کہ جہانگیرترین نے مجھے کبھی ایسا کچھ نہیں کہا، انہوں نے بتایا کہا جہانگیرترین نے تو خود میرے خلاف ٹویٹ کی ہے،وہ میرے پیچھے کیسے ہو سکتے ہیں۔ ایک سوال پر ڈاکٹرفرحان ورک نے انکشاف کیا کہ تحریک انصاف کے اپنے وزراء نے انہیں فون کر کے اسد عمر کے سکینڈلز اور نااہلی کے حوالے سے بتایا کیونکہ ان کا بھی یہی خیال ہے کہ اسد عمر معیشت کو سنبھال نہیں سکتے۔ 


اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں