اسلامی ترقیاتی بینک پاکستان کو 551 ملین ڈالر کا قرضہ دے گا

قرضہ ملنے سے پاکستان کے مسلسل دبا کا شکار زرمبادلہ ذخائر میں بہتری آئے گی

منگل 23 اپریل 2019 20:54

اسلامی ترقیاتی بینک پاکستان کو 551 ملین ڈالر کا قرضہ دے گا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) اسلامی ترقیاتی بینک خام تیل اور ایل این جی کی خریداری کے لئے پاکستان کو551 ملین ڈالر کا قرضہ دے گا۔ قرضہ ملنے سے پاکستان کے مسلسل دبا کا شکار زرمبادلہ ذخائر میں بہتری آئے گی۔تفصیلات کے مطابق اسلامی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے 551 ملین ڈالر کے قرضے کی منظوری دے دی، یہ قرضہ پاکستان کو ایل این جی اورخام تیل کی درآمدات کیلء یدیاگیاہے۔

پاکستان کو یہ قرضہ ایک سال میں استعمال کرنا ہوگا، قرضہ ملنے سے پاکستان کے مسلسل دبا کا شکار زرمبادلہ ذخائر میں بہتری آئے گئی، قرضہ انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈفنانس کارپوریشن فراہم کریگی جوکہ اسلامی بینک کا ذیلی ادارہ ہے۔پی ایس او، پاک ارب ریفائنری اور پاکستان ایل ای جی لیمیٹیڈ یہ قرضہ استعمال کرسکیگی ، اس کے علاوہ پاکستان عالمی بینک سے ڈیڑھ ارب ڈالر کی پروجیکٹ فنانسنگ کیلئے بھی پر امید ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے پاکستان کو3سال میں22ارب ڈالرملنیکی توقع ہے ، آئی ایم ایف پروگرام ملنے کے بعد عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک بھی پاکستان کوقرضہ فراہم کریگا۔عالمی بینک کی جانب سے آئندہ تین سال میں ساڑھے سات ارب ڈالر جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی فنانسنگ چھ ارب ڈالرتک ہوسکتی ہے، آئی ایم ایف پروگرام ملنیکے بعددونوں اداروں سیرقم ملناشروع ہوجائیگی، تینوں اداروں کیجانب سے ملنے والی رقم ملکی زرمبادلہ ذخائر میں بہتری لانے کاباعث بنے گی۔یاد رہے مارچ میں چین کی جانب سے پاکستان کو دو ارب دس کروڑ ڈالر موصول ہوئے تھے ، جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر17ارب81 کروڑ ڈالر ہوگئے تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں