سپریم کورٹ نے طبی فضلہ کی تلفی اور ہسپتالوں کے سیوریج سسٹم کیس نمٹا دیا

درخواست گزار شکایات سے متعلق موزوں فورم سے رجوع کرے،عدالت کا حکم

منگل 23 اپریل 2019 21:17

سپریم کورٹ نے  طبی فضلہ کی تلفی اور ہسپتالوں کے سیوریج سسٹم کیس نمٹا دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) سپریم کورٹ آف پاکستا ن نے طبی فضلہ کی تلفی اور ہسپتالوں کے سیوریج سسٹم کیس نمٹاتے ہوئے حکم دیا ہے کہ درخواست گزار اپنی شکایات سے متعلق موزوں فورم سے رجوع کرے۔منگل کو سپریم کورٹ میں طبی فضلہ کی تلفی اور ہسپتالوں کے سیوریج سسٹم سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔

(جاری ہے)

جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہاکہ اس کیس میں رویو پیٹشنر کون ہے۔ وکیل درخواست گزار نے کہاکہ درخواست گزار راجہ اصغر ہے، آرڈر والے دن ہمیں سنا ہی نہیں گیا، انٹرم کے بعد فائنل آرڈر بھی دیا گیا ہے۔جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہاکہ نہیں ابھی تو اس میں دو ہفتوں میں رپورٹ طلب کی ہے سرکاری ہسپتالوں میں سرکاری مشینری استعمال کی جانی چاہیے عدالت نے اپنے گزشتہ فیصلے میں واضح لکھا ہے کہ نیب قانون کے مطابق کارروائی کرے عدالت نے نظر ثانی اپیل نمٹادی

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں