پاک بحریہ کا فاسٹ اٹیک کرافٹ سے میزائل فائرنگ کا کامیاب تجربہ

‘ وائس چیف آف نیول سٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا ، پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار

منگل 23 اپریل 2019 21:28

پاک بحریہ کا فاسٹ اٹیک کرافٹ سے میزائل فائرنگ کا کامیاب تجربہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) پاک بہریہ کے مطابق پاک بہریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں فاسٹ اٹیک کرافٹ سے میزائل فائرنگ کا کامیاب تجربہ کیا ہے‘ مقامی سطح پر تیار کردہ میزائل نے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا میزائل سمندر سے سمندر اور سمندر سے زمین پر ہدف کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ وائس چیف آف نیول سٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا اور پاک ب حریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

منگل کے روز پاک بحریہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک بحریہ کے فاسٹ اٹیک کرافٹ نے سطح سمندر سے زمین پر میزائل فائر کیا۔ مقامی سطح پر تیار میزائل نے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ میزائل سمندر سے سمندر اور سطح سمندر سے زمین پر مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ تجربہ پاکستان کی جدید اسلحہ سازی کی استعداد کا ثبوت ہے وائس چیف آف نیول سٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے اپی این ایس معاون سے تجربے کا مشاہدہ کرتے ہوئے کہا کہ تجربہ پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ شمالی بحیرہ عرب میں کئے گئے میزائل فائرنگ کے کامیاب تجربے اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر وائس چیف آف ن یول نے اطمیان کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں