بلاول بھٹو زرداری نالائق ترین اور حادثاتی چئیرمین ہیں،مراد سعید

بلاول کی آکسفورڈ کی فیس بھی قوم کے پیسے سے دی جاتی رہی، ہم وہ بھی واپس لیں گے،رکن قومی اسمبلی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 23 اپریل 2019 20:19

بلاول بھٹو زرداری نالائق ترین اور حادثاتی چئیرمین ہیں،مراد سعید
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اپریل2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے قومی اسمبلی اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کو نالائق ترین قرار دے دیا ۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نالائق ترین شخص ہیں اور حادثاتی طور پہ چئیرمین بنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بلاول کو بتایا جاتا ہے کہ وہ 1سال کی عمر میں کمپنی کے مالک بن گئے تو وہ خوش ہوتے ہیں لیکن جب جعلی اکاؤنٹس کا پوچھا جاتا ہے تو وہ کہتے ہیں کہ ان کا اس سے کوئی تعلق نہیں اور کچھ نہیں جانتے۔

مراد سعید نے کہا کہ بلاول بھٹو کے صدقے کے بکرے بھی جعلی اکاؤنٹس سے خریدے گئے اور بلاول کی آکسفورڈ کی فیس بھی قوم کے پیسے سے دی جاتی رہی، ہم وہ بھی واپس لیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بلاول سے سوال کیا کہ آپ کے دور میں تھر میں 15سو بچے مر گئے اس کا جواب دیا جائے۔ مراد سعید نے سابق وزیراعظم نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے بھی کہا کہ جب پاکستان اور بھارت ایک دوسرے سے محاذ آرائی کر رہے تھے تو نواز شریف نے سجن جندال کو بغیر ویزہ کے پاکستان بلا کران سے ملاقاتیں کیں۔

مراد سعید نے کہا کہ کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے کہ خواجہ آصف امریکہ جا کر کہتے ہیں کہ پاکستان میں کالعدم تنظیمیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف بھارت کے ساتھ ذاتی تعلقات بناتے ہیں اور وہ کبھی بھی کلبھوشن یادیو کو دہشت گرد نہین کہہ سکے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں اور امریکہ کی آنکھوں میں آکھیں ڈال کر بات کر رہے ہیں۔ عمران خان نے ہمیں امریکہ کی غلامی سے نکالا ہے۔ پاکستان نے دو درخت گرانے کے جواب مین بھارت کے دو طیارے گرا دیے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں