کراچی ڈی ایچ اے کرپشن، نیب نے گرفتار5ملزمان کا راہداری ریمانڈ حاصل کرلیا

گرفتار افراد کو جہازپرلے جائیں گے توجہازکاٹکٹ کون دے گا عدالت 7سرکار دے گی، نیب پراسیکیوٹر

منگل 23 اپریل 2019 23:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) قومی احتساب بیورونے کراچی ڈی ایچ اے کرپشن کیس میں گرفتار5ملزمان کوگرفتارکرکے احتساب عدالت سے 27اپریل تک کاراہداری ریمانڈحاصل کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزمان نذیرجوکھیو،محمد اقبال جوکھیو،غلام دستگیرجوکھیو،امام بخش اورمیاں بخش کو گذشتہ روز احتساب عدالت نمبر1کے جج محمد بشیرکی عدالت میں پیش کرتے ہوئی14 روزہ ریمانڈ دینے کی استدعا کی گئی اوربتایاگیاکہ ملزمان نے سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت مسترد ہونے کے بعدسپریم کورٹ سے رجوع کیاجہاں سے انہیں گرفتارکیاگیانیب کراچی سے ان کے وارنٹ جاری کیے جاچکے ہیں اوراب انہیں وہاں پیش کرناہے جس پرعدالت نے استفسارکیاکہ ملزمان کو کیسے لیجاناہے اس پرنیب کی طرف سے بتایاگیاکہ بائی ایئرلے کرجائیں گے جوبھی پہلی فلائیٹ ملے گی جس پرعدالت نے پوچھاکہ جہازپرلے جائیں گے توجہازکاٹکٹ کون دے گاجس پرنیب پراسیکیوٹرنے کہاکہ سرکارٹکٹ دے گی عدالت نے وکلائ کے دلائل سننے کے بعدپانچوں ملزمان کو27اپریل تک کے راہداری ریمانڈپرنیب کے حوالہ کرنے کاحکم دے دیااور ہدایت کی کہ ملزمان کو حیدرآبادکی متعلقہ عدالت میں پیش کیاجائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں