کسی بھی مہذب جمہوری ریاست کو تشدد کی پالیسی کے تحت نہیں چلایا جاسکتا، بلاول بھٹو زرداری

پی پی پی ریاست کے ہاتھوں بہیمانہ تشدد کے خاتمے کے لئے پارلیمان میں قانون سازی کریگی، ٹوئٹ

منگل 23 اپریل 2019 23:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کسی بھی مہذب جمہوری ریاست کو تشدد کی پالیسی کے تحت نہیں چلایا جاسکتا، پی پی پی ریاست کے ہاتھوں بہیمانہ تشدد کے خاتمے کے لئے پارلیمان میں قانون سازی کریگی۔

(جاری ہے)

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ریاستی تشدد کے خاتمے کے حوالے سے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ پی پی پی ریاست کے ہاتھوں بہیمانہ تشدد کے خاتمے کے لئے پارلیمان میں قانون سازی کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ پولیس، ایجنسیوں اور نیب کی تشدد کے حوالے سے طویل گھناؤنی تاریخ ہے،ہم جانتے ہیں کہ ریاستی تشدد کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی مہذب جمہوری ریاست کو تشدد کی پالیسی کے تحت نہیں چلایا جاسکتا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں