وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے 22 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دیدی

منگل اپریل 23:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اراکین کو باور کرایا ہے کہ وہ عوامی خدمت کے اقدامات اور پالیسیز متعارف کرائیں ، کرپشن فری پاکستان جمہوریت کی پہلی ترجیح ہے، وزیراعظم نے وزراء اعلیٰ کو ہدایات دیں کہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں، چین، بھارت، افغانستان، روس، ترکی اور ایران کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، وزیراعظم کو ادویات کی قیمتوں میں اضافے، آٹھ ماہ کے دوران افراط زر میں اضافے، چین کے ساتھ فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے حوالے سے متعلقہ وزراء نے بریفنگ دی، وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کو اپنے حالیہ دورہ ایران کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔

(جاری ہے)

وفاقی کابینہ نے کامیاب دورے پر وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد پیش کی، دورہ چین کے دوران وزیراعظم عمران خان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پر دستخط کریں گے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی میڈیا کو بریفنگ

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments