کابینہ اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا،ڈاکٹر فر دوس عاشق عوان

آئندہ بجٹ کو عوام دوست بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھی جائیگی،معاون خصوصی برائے اطلاعات

منگل اپریل 23:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کابینہ اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،آئندہ بجٹ کو عوام دوست بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں مہنگائی پر قابو پانے کے لیے مختلف اقدامات پر غور کیا گیااور فیصلہ کیا گیا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ نئے مالی سال کے بجٹ کو عوام دوست بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق عوان نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے ڈالر کی قیمت مصنوئی طور پر کنٹرول کی، جس کے نتائج سامنے آرہے ہیں۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments