پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا پارٹی کی سینئر پارلیمنٹیرین، شعبہ خواتین جہلم کی صدر محترمہ نگہت میر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

بدھ 24 اپریل 2019 12:29

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا پارٹی کی سینئر پارلیمنٹیرین، شعبہ خواتین جہلم کی صدر محترمہ نگہت میر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے پارٹی کی سینئر پارلیمنٹیرین، شعبہ خواتین جہلم کی صدر محترمہ نگہت میر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

مرحومہ کے اہلخانہ کے نام تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہاکہ نگہت میر کی وفات کی خبر سٴْن کر بے حد رنج ہوا ہے۔ وہ پارٹی کی ایک نہایت وفادار، مخلص، نظریاتی اور فعال رہنما تھیں۔ ان کا انتقال مسلم لیگ (ن)، جمہوریت اور ملک کا ایک بڑا نقصان ہے۔ ان کی ملک وقوم، جمہوریت اور پارٹی کے لئے خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ شہبازشریف نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں